اوگاڈوگو: دہشت گردوں نے گزشتہ روز برکینا فاسو کے شمالی علاقے ساحل میں گھات لگا کر حملہ کیا ، جس میں 14 فوجیوں اور تین معاونین سمیت 47 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 58 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ وزارت مواصلات نے بتایا کہ شورش زدہ ساحل علاقہ میں برسرکار رضاکاروں کے مشترکہ قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملہ میں 30 شہری، مسلح افواج کے 14 ارکان اور وی ڈی پی کے تین ارکان ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوئے۔