برکینا فاسو میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، بچوں سمیت 138 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

اوگادوگو۔ افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد کے گاؤں پر حملے میں بچوں سمیت 138 افراد ہلاک ہو گئے۔ نائجر کی سرحد کے قریب گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں 138 افراد ہلاک ہو گئے، مسلح افراد نے متعدد گھروں اور مارکیٹ کو بھی آگ لگا دی۔ حملے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔