برکینا فاسو میں کانکن قافلہ پر حملہ، 37 ہلاک

   

٭ مشرقی برکینا فاسو میں بندوق برداروں نے ایک قافلہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 37 عام شہری ہلاک اور زائد از 60 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ قافلہ کینیڈا کی گولڈ مائنر کمپنی سیمافو کے ملازمین کا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سیمافو نے بتایا کہ پانچ بسوں میں یہ قافلہ رواں دواں تھا جس کی حفاظت ملٹری کر رہی تھی لیکن اسے بندوق برداروں نے حملہ کا نشانہ بنایا۔ مہلوکین میں وہ لوگ شامل نہیں جن کا تعلق سیکوریٹی فورس سے ہے۔