برگزٹ: فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

   

لندن 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پارلیمان میں آج نئی برگزٹ ڈیل پر رائے دہی ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن پارلیمان کے آ ک غیر معمولی اجلاس میں اسی ہفتے منعقدہ یورپی یونین کے اجلاس میں طے پانے والی ڈیل کو پارلیمان میں پیش کر رہے ہیں۔ اس لحاظ سے آج آ ک اہم دن ہے اور ارکان پارلیمان کے فیصلے پر اس کا دارومدار ہے کہ 31 اکتوبر کو برطانیہ کا یورپی یونین سے باقاعدہ اخراج، کسی ڈیل کے ساتھ ہی ہو گا یا ڈیل کے بغیر۔