برہمانند ریڈی پارک میں درختوں کی کٹوتی روکنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔11 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے برہمانند ریڈی پارک جوبہلی ہلز میں درختوں کو کاٹنے کے خلاف احکامات جاری کئے ہیں۔ ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹوتی کو فوری روکنے کیلئے عبوری احکاجامات جاری کئے ۔ سڑکوں کی توسیع اور ترقی کے نام پر درختوں کی کٹوتی کی شکایت کے ساتھ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی جس کی آج سماعت ہوئی ۔ عدالت نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پارک میں درختوں کی کٹوتی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ درخواست کی آئندہ سماعت چار ہفتے بعد ہوگی۔