برہمنوںکو دس فیصد تحفظات فراہم کرنے کامطالبہ

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ : بہار کے ضلع بیگو سرائے میں میں ایک برہمن لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی ، کرنے والے اور ظلمو زادتی کرنے والے ذمہ دارن کو گرفتارکرنے اور انھیں قرار واقعی سزا دینیکا مطالبہ کرتے ہوئے دو دن قبل گلبرگہ کے برہمنوںنے دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے روبرو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجای قائیدین نے اس موقع پر ڈپٹیکمشنر گلبرگہ کی وساطت سے ریاستی حکومت کو ایک یادداشت بھی روانی کی ہے جس میں بہار میں برہمن لڑکی کے ساتھ کئے گئے ظلم اور زیادتی کے ذمہ داروںکی گرفتاری کے علاوہ برہمنوںکو 10فی صد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس احتجاج کی قیادت اکھل کرناٹک براہمن مہا سبھا کی ضلعی شاخ کے سیکریٹری راگھویندر کلکرنی کوگنور ، نرہری پاٹل ، دتاتریہ پوجاری ، گنڈا چاریہ نریبول ، شر رام آچاریہ گنٹے، کرشنا چار نولی ، کرشنا جی کلکرنی ، دتاتریہ پھڈ نیس ملا رائو گارم پلی، روی لاتورکر ، شیام رائو انکلگی ، انیل اشٹگی و دیگر کررہے تھے ۔