نئی دہلی : زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے براری میں احتجاج کے مقام پر نرنکاری سماگم کا استعمال کرتے ہوئے فصلوں کو اگانا شروع کردیا۔ ایک کسان نے بتایا کہ ایک مہینے سے ہم احتجاج کے دوران بغیر کسی کام کے بیٹھے ہیں۔ ہمیں خیال آیا کہ کیوں نہ پیاز اگائی جائے۔ ہمارے روز کے پکوان میں اس کا استعمال کیا جائے۔ کسان نے کہا کہ براری گراؤنڈ پر مزید فصلیں اگائی جائیں گی۔