حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( ایجنسیز ) : کوکٹ پلی میں واقع ایک ہوٹل میں گاہک نے جب بریانی اور دہی کھانا ( کرڈرائس ) کا آرڈر کیا تو وہ حیرت زدہ ہوگیا کہ بریانی میں اس کو ایک لوہے کا تار ہاتھ آیا ۔ گاہک کی شکایت پر جی ایچ ایم سی نے ریسٹوراں پر 5000 روپئے جرمانہ عائد کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرینواس بیلم نامی شخص نے راجا وری روچولو واقع کوکٹ پلی کو بریانی کا آرڈر بک کروایا تھا ۔ جب وہ بریانی کھا رہا تھا تب اس کو کوئی ناگواری کا احساس ہوا اس نے جب دیکھا تو وہ لوہے کا وائر تھا ۔ بیلم نے زوماٹو کی ٹیم کو اطلاع دی ، جس نے اسے کھانا پہنچایا ۔ اس ٹیم نے معافی مانگی اور ڈسکاونٹ کی پیشکش کی ۔ بیلم دنگ رہ گیا کہ وہ ڈسکاونٹ کوپن کا کیا کرے گا ۔ تب بیلم نے مائی جی ایچ ایم سی ایپ اور ٹوئٹر کے ذریعہ شکایت درج کی ۔ اندرون ایک روز ہیلت ٹیم نے ہوٹل کا معائنہ کیا اور جرمانہ عائد کردیا ۔ گاہک نے کنزیومر فورم کے پاس بھی شکایت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ زوماٹو نے بھی کہا ہے کہ وہ فوڈ سیفٹی کوالیٹی اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے پابند ہے اور ہم گاہک سے ربط میں ہیں اور کارروائی کریں گے ۔۔