بریانی میں کیڑے ، کمشنر بلدیہ کو تلخ تجربہ

   

Ferty9 Clinic

نرمل میں متعلقہ ہوٹل مقفل ، 50 ہزار روپئے جرمانہ

نرمل : نرمل کی ایک ہوٹل لکشمی گرانڈ میں اتفاق سے نرمل بلدیہ کمشنر بالا کرشنا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کل یعنی منگل کو دوپہر میں کھانے کے لئے پہونچے اور بریانی کاآرڈر دیا ۔ بریانی میں واضح طورپر کیڑے نظر آتے ہی برہم کمشنر نے اس ہوٹل کے باورچی خانے کا معائنہ کیا تو باورچی خانہ میں موجودہ مکیں کی حالت سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح ہوٹل انتظامیہ گاہکوں کو تباہ و برباد کررہے ہیں ۔ کمشنر مسٹر بالا کرشنا نے فوری ہوٹل کومقفل کرتے ہوئے پچاس ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کردیا ۔ واضح رہے کہ موجودہ دور میں عوام کورونا کے قہر سے پریشان ہے ۔ صاف صفائی کے مسلسل ہدایات جاری کئے جارہے ہیں ۔ ایسے ماحول میں ہوٹل مالک کی لاپرواہی نئے نئے امراض کو فروغ دے سکتی ہے ۔ یہ اتفاق ہے کہ عام گاہک سے ہٹ کر ایک ذمہ دار عہدیدار ہی بریانی کھانے کیلئے ہوٹل پہونچے ۔ بریانی کی تصاویر مسلسل سوشیل میڈیا پر وائر ہوتے ہوئے دیکھ کر عوام حیرت زدہ ہیں کے ہفتوں سے فریج میں رکھا ہوا چکن جس میں گندگی واضح نظر آرہی ہے ایسے پکوان کھانے کے بعد کیا حال ہوگا ۔ کل سے سارے نرمل میں یہی بریانی کے چرچے شہریوں کی زبان پر ہیں۔