بریانی میں کیڑے ، ہوٹل مہربند۔50ہزار روپئے جرمانہ

   

حیدرآباد۔ کمشنر بلدیہ اور دیگر عہدیداروں کو دی گئی بریانی میں کیڑے پائے گئے جس کے بعد اس ہوٹل کو مہربند کردیاگیا اور اس پر 50ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاگیا۔تلنگانہ کے ضلع نرمل میں یہ واقعہ پیش آیا۔کمشنر بلدیہ بالاکرشنا اپنے دیگر اسٹاف کے ساتھ اس ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے گئے تھے ۔اس تلخ تجربہ کے بعدکمشنر بلدیہ نے ہوٹل کے کچن کا معائنہ کیا جہاں باسی چکن پایاگیا جو تین دنوں سے رکھاہوا تھا ۔بلدی عہدیداروں نے غیر صحت مند ماحول پر اس ہوٹل کو مہربند کردیا اور اس پر 50ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔کمشنر نے کہا کہ اس ہوٹل کے کچن میں جھینگر بھی پائے گئے ۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اس طرح کے مسائل پر سامنے آتے ہوئے شکایات درج کروائیں۔