بریانی کے لیے مشہور حیدرآباد میں اب مصالحہ چھولے بھٹورے بھی دستیاب

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد جو بریانی کے لیے دنیا میں مشہور ہے اب اس شہر میں مصالحہ چھولے بھٹورے بھی تیار کئے جارہے ہیں ایک بڑا سنہری بھٹورا پھولا ہوا ہوتا ہے ۔ دہلی ، پنجاب ، اور دیگر بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ اب حیدرآباد میں بھی سڑکوں پر اس کے اسٹالس قائم کئے گئے ۔ 13 دھابہ میں مصالحہ دار اور بھر پور چھولے کے ساتھ پیش کرتا ہے ۔ یہ دھابہ گچی باولی میں موجود ہے ۔ کپورس کیفے جو کنڈا پور مادھا پور اور ہائی ٹیک سٹی میں موجود ہے ۔ OHRI’s جو شہر میں کئی مقامات پر آوٹ لٹس میں بھی چھولے بھٹورے دستیاب ہیں ۔ بنجارہ ہلز میں سردار جی کا روایتی پنجابی پلیٹ کو پنجاب کا مزہ فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ شہر کے بڑے علاقوں میں کئی مقامات پر ریستوراں کے علاوہ اسٹریٹ فوڈ کے طور پر دستیاب ہیں ۔۔ ش