بریانی ہوٹلوں کے مالک کے فرزند کی کار سے دو ہلاک

   

کولکتہ۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹرافک پولیس نے کولکتہ میں 2 بنگلہ دیشیوں کی موت کا سبب بننے والی جاگوار کار کو روک لیا جو گزشتہ 9 ماہ کے عرصے میں 43 مرتبہ مقرر رفتار سے زیادہ تیز رفتار ہونے کے سبب پکڑی جاچکی تھی۔ اس کار کو مبینہ طور پر بریانی ہوٹلوں کے چین کے مالک ارسلان کے 22 سالہ فرزند ارسلان پویز چلارہے تھے۔ یہ کار 100 تا 120 کیلومیٹر کی رفتار سے دوڑ رہی تھی اور حادثے سے قبل اس نے کم سے کم چار ریڈ سگنل کو نظرانداز کردیا تھا۔