بریلی : اترپردیش کے ضلع بریلی کے لوٹس انسٹی ٹیوٹ آف دی منجمنٹ چیئرمین ابھیشیک اگروال پر جان لیوا حملہ کرنے والے طالب علم کو سیشن کورٹ نے دس سال کی سزا سنائی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ابھیشیک اگروال کی بیوی ارچنا اگروال نے تھانہ فرید پور میں تحریر جمع کرائی تھی۔ گذشتہ سال 26 اپریل 2023 کو ابھیشیک اگروال چیمبر میں بٹھے تھے ۔ اس دوران بی فارم سال سال کے طالب علم سریشٹھ سینی باشندہ جاٹو پورا تھانہ پریم نگر بریلی ہاتھ میں 315 بور کا طمنچہ لے کر داخل ہوا اور ابھیشیک اگروال کے اوپر جان سے مار ڈالنے کے ارادے سے گولی چلا دی۔ جو ان کے چہرے پر لگی۔ اس سے وہ زخمی ہوکر زمین پر گر گئے ۔ پولیس نے طالب علم سے طمنچہ برآمد کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ وہ تبھی سے جیل میں بند ہے ۔ ڈی جی سی کے کرائم ریت رام راجپوت نے بتایا کہ انہوں نے عدالت میں آٹھ گواہ پیش کئے ۔ ملزم طالب علم کو پہلے بھی نظام شکنی کے پاداش میں معطل کیا گیا تھا۔ اس نے کالج کے پروفیسر سے پہلے گولم گلوج کی تھی۔ کالج انتظامیہ نے اس بدسلوکی کے معاملے میں طالب علم شریٹھ سینی کو معطل کردیا تھا۔ معطلی سے طالب علم کافی مشتعل تھا۔ سیشن جج نے ونود کمار دوبے نے خاطی طالب علم کو جمعہ 10 سال کی قید کے ساتھ ایک لاکھ روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔