بریلی: اتر پردیش کے بریلی کی ایک عدالت نے ایک ملزم کو نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے اور عصمت دری کے الزام میں 16 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔وکیل سرنام سنگھ نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ متاثرہ کی ماں نے تھانہ بارہ داری میں لکھوائی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سالہ لڑکی کو ملزم راجندر پٹیل (22) 25 جون 2015 کو لالچ دے کر لے گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ لڑکی نے بتایا کہ ملزم اسے لالچ دے کر لے گیا اور اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔ عدالت نے پرانے شہر جگت پور کے رہنے والے راجندر پٹیل کو مجرم قرار دیتے ہوئے جمعرات کو 16 سال قید کی سزا سنائی۔ ملزم پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔