بریلی، 15 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے بریلی میں کانوڑ یاترا پر متنازعہ گانا گانے پر پولیس نے ایم جی ایم انٹر کالج کے استاذ رجنیش گنگوار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر راہل گپتا اور مہاکال سیوا کمیٹی نے پولیس سے ملاقات کرکے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ تھانہ بہیڑی پولس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر سنجے تومر نے بتایا کہ مہاکال سیوا کمیٹی نے بی این ایس کی دفعہ 353 (2) کے تحت ٹیچر رجنیش گنگوار کے خلاف شیو بھکتی پر انگلی اٹھانے اور پیر کی رات عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔ اس دوران بریلی کے ضلع اسکول انسپکٹر ڈاکٹر اجیت کمار سنگھ نے کہا کہ ویڈیو کی تفتیش کی گئی ہے اور اس میں استاذ سے بھی وضاحت لی گئی ہے ۔