بریلی میں ٹرک نے مسجد کے امام سمیت دو افراد کو روند ڈالا

   

بریلی : اترپردیش میں بریلی کے دیہی علاقے میں ایک ٹرک نے مسجد کے امام اور ان کے چچا زاد بھائی سمیت چار افراد کو روند دیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے آج یہاں کہا کہ جمعہ کی رات کو دو بائک میں آمنے سامنے کا تصادم ہو گیا۔ ایک بائک پر تین افراد جبکہ دوسری بائک پر ایک شخص سوار تھا۔ تصادم کے بعد بائک سوار تین افراد سڑک پر گر گئے جب تک وہ سنبھل پاتے تب تک مسجد کے امام اور ان کے بھائی سمیت چار افراد کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے روند دیا۔ جس کے نتیجے میں امام اور ان کے چچا زاد بھائی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے دو زخمیوں کو اسپتال بھیجا۔