بریلی میں 8دسمبر سے آرمی بھرتی ریلی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ/بریلی:24اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش کے بریلی میں یونٹ ہیڈکوارٹر کوٹا کے تحت اگنی ویر جنرل ڈیوٹی، اگنی ویر ٹریڈزمین، موسیقار، اگنی ویر کھلاڑی اور اگنی ویر کلرک کے عہدوں کے لیے بھرتی ریلی 8 سے 16 دسمبر تک جاٹ رجمنٹل سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔ فوجی ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ یہ بھرتی ریلی جنگ میں شہید یا زخمی فوجیوں کے بیٹوں، جاٹ رجمنٹ کے سابق اور موجودہ فوجیوں، جنگی بیواؤں کے بیٹوں اور ان کے سگے بھائیوں کیلئے منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر رجمنٹوں کے سابق اور حاضر سروس فوجیوں کے بیٹے ، بھائی، قانونی طور پر گود لیے گئے بچے اور نمایاں کھلاڑی بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔