ریاض : سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن نے انکشاف کیا ہے کہ طبی ٹیموں نے نجران جنرل ہسپتال میں دماغی طور پر مردہ شخص کے اعضاء کی منتقلی میں کامیابی کے بعد 3 مریضوں کی جانیں بچا لی گئی ہیں۔مرکز نے اس بات کی تصدیق کی کہ طبی ٹیمیں ایک 52 سالہ شہری کی شدید جگر کی کمی کے ساتھ تکلیف کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس کے علاوہ 47 سال کے ایک شہری اور 32 سال کے ایک شہری کے گردے کی پیوند کاری کردی گئی۔سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طلال القوفی نے وضاحت کی کہ اعضاء کی تقسیم کا عمل طبی اخلاقیات کے مطابق کیا گیا تاکہ مریضوں کی طبی ترجیحات کے مطابق منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے نتیجے میں ہوئی ہے۔