جوہانسبرگ،10 ستمبر (پی ٹی آئی ) جنوبی افریقی بیٹرس ڈیوالڈ بریوس اور ایڈن مارکرام نے ایس اے20 سیزن 4 کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں ریکارڈ قیمتیں حاصل کر کے لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بریوس کو سورو گنگولی کی کوچنگ میں کھیلنے والی پریٹوریا کیپیٹلز نے 16.5 ملین رینڈ (تقریباً 8.3 کروڑ روپے) میں خریدا۔ یہ 2022 میں ٹرسٹن اسٹبس کے لیے ادا کی گئی 9.2 ملین رینڈ (تقریباً 4.6 کروڑ روپے) کی سابق ریکارڈ بولی سے کہیں زیادہ ہے۔ سینچورین میں قائم اس فرنچائز نے اپنے نئے ہیڈ کوچ گنگولی کی قیادت میں سخت مقابلے کے بعد 22 سالہ کھلاڑی کو جابرج سوپرکنگز سے چھین لیا۔
ہند۔پاک مقابلے
کیلئے امپائرس کا اعلان
ابوظہبی،10ستمبر(ایجنسیز) ایشیا کپ کے اہم ترین ہندوستانبمقابلہ پاکستان میچ کی کمان سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے 3 امپائرز کو سونپ دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان کے 2 امپائر بھی اس ٹورنمنٹ کا حصہ ہوں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ٹورنمنٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ صرف گروپ مرحلے کے میچوں کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے امپائرز شامل ہیں۔