ملبورن، 28 دسمبر (یو این آئی)آسٹریلیا کے سابق برق رفتار بولر بریٹ لی کو کرکٹ کے میدان میں ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں ’آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم‘ میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس باوقار اعزاز کا اعلان ہال آف فیم کے چیئرمین پیٹر کنگ نے کیا، اور بریٹ لی کو اپنے دور کے سب سے خوفناک بولرز میں سے ایک قرار دیا۔ بریٹ لی نے انٹرنیشنل کریئر میں تمام فارمیٹس میں جملہ 718 وکٹیں حاصل کیں، جس نے انہیں آسٹریلین کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا کامیاب ترین بولر بنا یا۔ بریٹ لی نے 212 اننگز میں 2,728 رنز بھی بنائے ، جس میں 8 نصف سنچریاں شامل ہیں اور 64 ٹاپ اسکور رہا۔بریٹ لی آسٹریلیا کی اس عظیم ٹیم کا حصہ رہے جس نے عالمی کرکٹ پر حکمرانی کی۔ وہ تین بڑے آئی سی سی خطابات جیتنے والی ٹیموں کے اہم رکن تھے : ورلڈ کپ (2003)، چمپئنز ٹرافی (2006اور 2009)۔
