بریگزٹ: بورس جانسن کے والد کا فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان

,

   

لندن : برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلی جانسن نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد فرانس کی شہریت لینے کا اشارہ دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بورس جانسن کے والد اسٹینلی جانسن نے جمعرات کو آر ٹی ایل ریڈیو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ وہ ‘بریگزٹ’ کے بعد بھی یورپی یونین سے تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے وہ فرانسیسی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دیں گے۔اسٹینلی جانسن پورپی پارلیمنٹ کے ممبر رہ چکے ہیں۔ برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم میں اسٹینلی جانسن نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔جمعرات کو ‘آر ٹی ایل ریڈیو’ سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹینلی جانسن نے کہا کہ وہ فرانس کے شہری بننا چاہتے ہیں کیوں کہ ان کے فرانس سے بہت گہرے خاندانی تعلقات ہیں۔