بریگزٹ سے تقسیم و انتشار پر کیمرون کو افسوس

   

Ferty9 Clinic

لندن۔/14 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون، جنہوں نے یوروپی یونین سے برطانیہ کی علحدگی پر عوامی رائے معلوم کرنے کیلئے تین سال قبل ریفرنڈم کروایا تھا اور جون 2016 میں یوروپی یونین سے برطانیہ کی علحدگی کے حق میں عوامی فیصلہ آنے کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفی دے دیا تھا، انہوں نے ہفتہ کو کہا کہ ’ بریگزٹ‘ سے ہونے والی ہر قسم کی’ تقسیم ‘ اور غیریقینی پر ’ معذرت خواہ‘ ہیں۔ کیمرون نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’ فاردا ریکارڈ ‘ کی آئندہ ہفتہ اشاعت سے قبل روز نامہ ’ ٹائمز ‘ سے کہا کہ ریفرنڈم کے فیصلہ نے یوروپی یونین سے برطانیہ کی علحدگی کو کامیابی پر انہیں کافی تکلیف پہنچی تھی۔