بروسلز ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے نئے برطانوی وزیر اعطم بورس جانسن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خفیہ طور پر کوشش کر رہے ہیں کہ یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کے بغیر ہی بریگزٹ کا عمل مکمل ہو جائے۔ ایڈن برگ میں بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل اسکاٹ لینڈ اور پورے برطانیہ کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ بورس جانسن کے بقول یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدہ حقیقی معنوں میں ’مردہ‘ ہو چکا ہے۔ وہ ایک نئے معاہدے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ نئے برطانوی وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ برطانیہ 31 اکتوبر کو لازمی طور پر یورپی یونین چھوڑ دے گا۔
