بریگزٹ کی تاخیر کیلئے بل منظور

   

لندن ،4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی دارالعوام میں بریگزٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور کر لیا گیا، اب بریگزٹ کی 12 اپریل والی مدت میں توسیع کی جا سکے گی، نو ڈیل بریگزٹ نہیں ہو سکے گی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم تھریسا مئے کو یوروپی یونین سے مزید وقت لینا ہوگا، دارالعوام میں ممبران نے صرف ایک ووٹ سے بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 313 اور مخالفت میں 312 ووٹ آئے تاہم بل کو اب دارالامرا میں بھیجا جائے گا۔بریگزٹ التوا ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ یوروپی یونین کو کرنا ہے ۔