حیدرآباد :۔ ہندوستان کے ایک سرکردہ پراپرٹی ڈیولپرس ، بریگیڈ گروپ نے 11 سے زیادہ ایکرس پر رہائشی پراجکٹ موتی نگر حیدرآباد میں آغاز کررہے ہیں ۔ بریگیڈ گروپ کا یہ دوسرا پراجکٹ ہے ۔ بریگیڈ کٹیڈیل زائد از 1300 لگثرریس دو اور تین بیڈ روم کے ہومس پر کام کررہا ہے ۔ مسابقتی قیمتیں 75 لاکھ اور 99 لاکھ ہوں گی ۔ بنیادی سہولتوں کے قابل توجہ آرائستگی اور عالمی درجہ کے آرکٹکچر اور اعلیٰ معیار اور کوالیٹی پر توجہ اس کو ایک عمدہ پراجکٹ کہلانے سے روک نہیں سکتی ہے ۔ راجندرا جوشی ، سی ای او ، ریسیڈنشیل بریگیڈ انٹرپرائزس نے کہا کہ رہائشی یونٹس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ گذشتہ چھ ماہ میں دیکھا گیا ہے ۔ راجندرا جوشی نے مزید کہا کہ بریگیڈعوام کی سہولت کیلئے بھارت نگر اور ایرہ گڈہ میٹرو اسٹیشن کے علاوہ مین بس اسٹاپ کے قریب ہے ۔ مزید معلومات کے لیے brigadegroup.com ملاحظہ کریں ۔۔