بزرگوں کو کچرا گاڑی میں پھینکنے کا واقعہ انسانیت پر بدنما داغ: پرینکا گاندھی

   

نئی دہلی :کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش کے اندور میں ان بے سہارا بزرگوں کو شہر کے باہر کچرے کی گاڑی میں پھینکنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’مدھیہ پردیش کے اندور میں پیش آنے والا یہ واقعہ انسانیت پر ایک بد نما داغ ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کو ان بے سہارا لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے اور احکامات پر عمل درآمد کرنے والے چھوٹے عملے پر نہیں بلکہ احکامات دینے والے اعلی عہدیداروں پر کارروائی ہونی چاہیے۔