بزرگ شاعر جمیل مرصع پوری کا انتقال

   

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی مسلم اکثریتی علاقہ ممبرا میں مقیم ملک کے نامور اور بزرگ شاعر اور سینئر شاعروصحافی ندیم صدیقی کے والد جمیل مرصع پوری خالق حقیقی سے جاملے اور کل شب دیر گئے ان کی تدفین امرت نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ ان کا انتقال طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں ہوا۔ اطلاع کے مطابق جمیل احمد مرصع پوری 15 جولائی 1931 کو پرتاب گڑھ کے ایک گاؤں مرصع پور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم مدرسہ اسلامیہ مرصع پور سے حاصل کی۔ جمیل مرصع پوری نے شاعری کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا اور ممبئی کی ادبی محفلوں میں ایک معتبر شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے ۔ ان کا شعری مجموعہ بے نام سی خوشبو شائع ہو چکا ہے ۔