بزرگ ڈرائیوروں کیلئے ایک سال تک بسوںکا استعمال مفت

   

برلن : جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کی حکومت کے ایک نئے ماحول دوست منصوبے کے تحت تمام بزرگ ڈرائیور عنقریب ایک سال تک عام بسوں اور ٹرینوں میں مفت مقامی اور علاقائی سفر کر سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں صرف اپنی گاڑی چلانا ترک کرنا ہو گا۔باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت شٹٹ گارٹ سے پیر پندرہ نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق صوبائی وزارت ٹرانسپورٹ کے اس منفرد منصوبے کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے جو ڈرائیور اپنے ڈرائیونگ لائسنس ایک سال کے لیے رضاکارانہ طور پر حکام کو واپس کر دیں گے، انہیں پورے ایک سال تک اس صوبے کے بہت سے حصوں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت مقامی اور علاقائی سفر کی سہولت مہیا کی جائے گی۔