نئی دہلی؍دوحہ: اردو زبان کے آبیاری کرنے والے اور بہی خواہ ادبی انجمنوں، اردو تنظیموں کے سرپرست اور اردو تقریبات کی شان بڑھانے والے قطر کے صنعت کار محمد صبیح بخاری کا مختصر علالت کے بعد 57 سال کی عمر میں قطر میں انتقال ہوگیا ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ صوفیہ بخاری اور بیٹی صائمہ بخاری ہیں۔بخاری کا درد کی شکایت کے بعد حالیہ دنوں میں اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی جو کامیاب بھی رہی تھی لیکن رضائے الہی کچھ اور تھا اور وہ 22دسمبر کی رات تین بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے انتقال پر بزم صدف انٹرنیشنل کے چیرمین شہاب الدین اور ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے اورغمزدہ خاندان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔