بزم اردو ٹرسٹ کا 150 واں اجلاس

   

ریاض۔ (کے این واصف) ۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے اپنا 150 وان اجلاس شاندار پیمانے منعقد کیا۔ اجلاس کے کلیدی مقرر ضیاالرحمان صدیقی نے کہا کہ اردو والے دشمنان اردو کا رونا رونے اور مرثیہ خوانی کی بجائے اپنے گریبان مین جھانکیں۔ وہ ‘‘اردو اور فن ترسیل’’ کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔ اپنے موضوع پر تفصیلی گفتگو کے آخر میں انھون نے کہا کہ اردو زبان کو صرف اردو والے بچا سکتے ہین اور اس کا موْثر ترین حل نئی نسل میں زبان کو منتقل کرنا ہے۔ اجلاس کی ابتداْ قاری عبدالواسع کی قراْت کلام پاک سے ہوئی۔ ایریا ڈائرکٹر محمد افضال شہیر اور سابق ڈائریکٹر سامر کمال نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی۔ ٹوسٹ ماسٹرز کے طریقہ کار کے مطابق سارجنٹ آف آرمس سید عبدالحامد نے اجلاس کی کاروائی کا آغاز کیا۔ ڈی ٹی ایم عبدالقدوس جاوید اور محمد مبین نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ کلب کے صدر مرزا ظہیر بیگ نے استقبالیہ اور سالانہ رپورٹ پیش کی۔ سابق ایریا ڈائریکٹر سامر کمال نے نو منتخب اراکین عاملہ کی مسند نشینی کروائی اور انہین عہدے کا حلف دلایا۔ نو منتخب کمیٹی مین محمد سیف الدین صدر، کے این واصف نائب صدر تعلیم، ڈاکٹر سعید محی الدین نائب صدر علاقات عامہ، سید عبدالحامد نائب صدر رکنیت سازی، محمد مبین خازن ، عبدالقدوس جاوید سکریٹری، کوثر نسیم سارجنٹ آف آرمس۔ نو منتخب صدر محمد سیف الدین نے اپنے خطاب قبولیت مین اپنی ٹیم کے ساتھ بہترین کارکردگی کا تیقن دیا۔