بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے زیر اہتمام یوم خواتین

   

ریاض۔ ( کے این واصف) بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے زیر اہتمام جمعرات کی شب یوم خواتین کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب مین مسز اندرا لوکیش کو Youth Icon اعزاز سے نوازہ گیا۔ اندرا حیدرآباد مٹرو مین پائلٹ کے عہدے پر فائز تھیں جو کچھ عرصہ قبل ریاض مٹرو سے بحیثیت اسٹیشن ماسٹر منسلک ہوئیں۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ حیات مین گران قدر خدمات انجام دینے والی جن دیگر خواتین کو تہنیت پیش کی گئی ان مین ڈاکٹر شاہینہ احمد اور مسز آر لکشمی دیوی شعبہ طب، مسز ماجدہ عامر شعبہ تعلیم، محترمہ اثنی بدر اردو ادب، مسز صبیحہ مجید صدیقی فنون لطیفہ اور مسز شاذین ارم صحافت و سماجی خدمات۔ اس تقریب میں محترمہ زینت جعفری ‘‘پرواسی بھارتیہ سمان’’ قومی ایوارڈ یافتہ نے بحیثیت مہمان خصوصی ، مختلف سماجی تنظیموں کے سربراہان اور کمیونٹی کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سید عتیق احمد کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔