بزم خواتین کے مقابلے حسن قرات و سیرت النبیؐ کے نتائج

   

انوارالعلوم کالج میں آج جلسہ جشن رحمتہ للعالمینؐ میں انعامات کی تقسیم
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : بزم خواتین کے زیر اہتمام 12 اکٹوبر کو منعقدہ مقابلہ حسن قرات و سیرت النبیؐ کے نتائج کو جاری کردیا گیا ہے ۔ انعامات کے لیے منتخب امیدواروں کو 12 نومبر کو انوارالعلوم کالج میں منعقد شدنی سالانہ جلسہ جشن یوم رحمتہ للعالمین ؐ میں ایوارڈس و انعامات پیش کئے جائیں گے ۔ بزم کے بموجب مقابلہ حسن قرات میں طالبات گروپ I سے فاطمہ بنت طالب دیان ( طلبہ گروپ ) اشعبل صدیقی ولد سید شہاب الدین ( گروپ II ) عائشہ فاطمہ بنت محمد ناصر ( طلبہ گروپ ) محمد فراست اللہ ولد محمد فرحت اللہ ، گروپ III امتہ الرحیم حفصہ بنت قاضی عبدالقادر ( طلبہ گروپ ) سلیمان محمد شوکت ولد شوکت اللہ غوری ، جنرل گروپ IV محترمہ زینب جہاں ، سیرت النبیؐ تقریری مقابلے گروپ I ، محمد ریحان ، محمد فہیم الدین ، ثنا فاطمہ ، گروپ دوم عائشہ فاطمہ بنت محمد ناصر ، گروپ سوم امتہ الرحمن حفصہ بنت قاضی عبدالقادر جب کہ جنرل گروپ کے تحت محترمہ سعدیہ سلیم بنت میر باسط علی کو ججس نے منتخب قرار دیا ہے جنہیں انوارالعلوم کالج میں منعقد شدنی جلسہ جشن میلاد النبیؐ میں انعامات و ایوارڈس پیش کئے جائیں گے ۔۔