بزم صدف انٹرنیشنل لٹریری فورم آف ویمن کا بین الاقوامی ویبنار

   

نئی دہلی؍ دوحہ: بزم صدف انٹرنیشنل کی خواتین شاخ بزم صدف انٹرنیشنل لٹریری فورم آف ویمن کی جانب سے 9 جنوری کو ‘نسائی حسیت اور جدید افسانہ’ کے موضوع پر بین الاقوامی ویبنار کا اہتمام کیا رہاہے جس میں تقریباً 20 سے زائد ممالک کی خواتین ادیب، افسانہ نگار،شاعرہ اور دانشور شرکت کریں گی۔اس بین الاقوامی ویبنار کی صدارت ڈاکٹر نجیبہ عارف صدر شعبہ اردو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کریں گی جب کہ کلیدی خطبہ معروف ادیبہ اور شاعرہ شاہدہ حسن صدر بزم صدف انٹرنیشنل لٹریری فورم آف ویمن (کناڈا) پیش کریں گی اور اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر افشاں بانو جنرل سکریٹری بزم صدف انٹرنیشنل لٹریری فورم آف ویمن کریں گی۔اس پروگرام کوآرڈینیٹ عائشہ شیخ آشی (دوبئی) کریں گی۔ اس بین الاقوامی ویبنار میں مشہور افسانہ نگار ذکیہ مشہدی کا مشہور افسانہ ‘شکست پروں کی اڑان’ اور نازیہ حسن کاا فسانہ ‘دادی آج چھٹی پر ہیں ‘جسے بالترتیب حمیرا رحمان (امریکہ) اور ڈاکٹر عشرت معین سیما (جرمنی) پیش کریں گی۔