بزم عثمانیہ جدہ کی جانب سے تعزیتی پیغام

   

جدہ : (عارف قریشی) بزم عثمانیہ جدہ کے سرپرست اعلیٰ جناب محمد حیات اللہ خان صاحب کے انتقال پر بزم عثمانیہ جدہ کے صدر عارف قریشی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب محمد حیات اللہ خان صاحب روز اول سے بزم عثمانیہ جدہ کے سرپرست اعلیٰ رہے ۔ ان کی سرپرستی میں بزم عثمانیہ جدہ نے دوسری بار چار سو سالہ جشن حیدرآباد فرخندہ بنیاد شاندار پیمانے پر 15 جنوری 1992 کو جدہ کی فائیو اسٹار ہوٹل میں شاندار انداز میں منایا ۔ مرحوم انڈین اسکول جدہ میں وائس پرنسپل کی حیثیت سے شاندار خدمات کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی تقاریر میں کہا کرتے تھے کہ بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوائیں کیونکہ یہی بچے ہمارے ملک اور شہر کا نام روشن کرنے والے ہیں۔ وہ ایک قابل قدر تجربہ کار ماہر تعلیم تھے اور ایک مخلص انسان اور باوقار شخصیت کے علاوہ ہمدرد انسان بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں (آمین)