بزنس ویزا کی عاجلانہ اجرائی کیلئے امریکہ سے درخواست

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان نے امریکہ سے بزنس ویزے تیزی سے جاری کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ لوگ اپنے کاروباری اور تجارتی مقاصد کیلئے مختصر مدت کیلئے دورہ کرسکیں۔ واشنگٹن میں تیرہویں ہند۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کاروباری ویزا جاری کرنا جس میں بھارت میں کافی وقت لگتا ہے، ایک ایسا شعبہ ہے جس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گوئل نے کہا کہ پیشہ ور افراد، طلبہ، ہنرمند ورکروں اور کاروباری افراد کی نقل وحمل دونوں ملکوں کے درمیان بڑھ رہی ہے۔ وہ فورم میں شرکت کیلئے نیویارک اور واشنگٹن کے سرکاری دورے پر ہیں۔