بھوپال :محکمہ انکم ٹیکس نے آج مدھیہ پردیش کے ایک بڑے کاروباری گروپ کے بھوپال اور اندور میں تین درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ۔محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق، محکمے کی ٹیموں نے بنیادی طور پر بھوپال کے اس گروپ کے بھوپال کے علاوہ ، اندور اور منڈی دیپ میں تین درجن سے زیادہ ٹھکانوں پر چھاپے کی کارروائی شروع کی۔