بس، کنٹینرسے ٹکراگئی۔ 40مسافرین محفوظ

   

حیدرآباد30جنوری(یواین آئی) ضلع سوریاپیٹ میں خانگی ٹراویلس کی بس، کنٹینرسے ٹکراگئی تاہم اس حادثہ میں بس میں سوار تمام 40مسافرین محفوظ رہے ۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب خانگی ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ بس کنٹینر لاری سے ٹکراگئی۔حادثہ اتناشدید تھا کہ بس کیبن میں ڈرائیور پھنس کرشدید طورپرزخمی ہوگیا۔ ایک گھنٹہ جدوجہد کے بعد ڈرائیور کو نکالا جاسکا۔