بسترگیلا کرنے پر پولیس اہلکار نے تین اور چار سال کے اپنے بچے جیل میں بند کردئے

   

نیویارک: کمسن بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا تو فطری بات ہے مگر کسی ایسے بچے کو بستر گیلا کرنے پراسے جیل میں ڈالنا حیران کن بات ہے۔ یہ محض افسانہ نہیں، بلکہ حقیقی واقعہ ہے کہ ایک والد جو خود پولیس میں ملازم ہے نے اپنے بچوں کو بستر گیلا کر نے پر جیل میں منتقل کیا تھا۔تین سال کی عمر میں بچے کو ٹوائلٹ کے استعمال کی تربیت دینے کا عمل شروع ہوتا ہے مگر اس کے باوجود اتنی عمر کے بچوں کا بسترگیلا کردینا کوئی حیران کن بات نہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا کی والیوسیا کاؤنٹی میں ہونے والی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مائیکل شوئن بروڈ نامی ایک لیفٹیننٹ اپنے بچے کو گذشتہ اکتوبر میں لگاتار کئی بار جیل لے کر آیا اور اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔