رائے پور ۔20؍جولائی ( ایجنسیز ) چھتیس گڑھ پولیس نے 18 جولائی کو ایک مبینہ تصادم میں چار خواتین سمیت چھ ماؤنوازوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ہفتہ کی شام کو مارے گئے ماؤنوازوں کی شناخت کا اعلان کیا۔ بستر ریجن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے ماؤنوازوں کی شناخت راہول پونم عرف لچو پونم، پی ایل جی اے کی بٹالین ون کے کمانڈر اور بستر ڈویڑنل کمیٹی کے رکن اور پی ایل جی اے کے ارکان انگی تاٹی، منیشا، تاتی مینا عرف چھوٹی، ہریش اور کدام کے طور پر کی گئی ہے۔2025 میں بستر کے علاقے میں مارے گئے ماؤنوازوں کی کل تعداد 204 ہو گئی ہے۔