بستی دواخانوں کو بہتر بنانے وزیر سرینواس یادو کی ہدایت

,

   

حیدرآباد :۔ وزیر برائے افزائش مویشیاں، سمکیات ، فروغ ڈیری اور سنیما ٹوگرافی ٹی۔سرینواس یادو نے کہا کہ بستی دواخانوں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جو سرکاری طبی خدمات کو لوگوں کے قریب لانے کے لئے شروع کئے گئے ہیں۔ چہارشنبہ کو وزیر نے حیدرآباد میں شہری بنیادی صحت مراکز ، بستی ڈسپنسریوں اور عوام کو طبی خدمات کی کارکردگی پر ایک میٹنگ منعقد کی۔ جس میں ضلعی کلکٹر شویتا موہنتی ، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش ، ایڈیشنل کمشنر سنتوش ، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر وینکٹ راؤ ، ٹی ایس ایم ایس ڈی سی ای ای چلاپتی اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہلی میں محلہ کلینک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ، حکومت نے اپریل 2018 میں حیدرآباد میں بستی دواخانہ کے نام سے 2 دواخانوں کا آغاز کیا۔ کلکٹر نے کہا کہ بستی دواخانوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اچھے نتائج آرہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ بستی دواخانوں اور شہری پرائمری ہیلتھ مراکز میں موجودہ مسائل پر ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ وزیر نے عوام کو طبی خدمات کی فراہمی کے لئے بستی دواخانوں کے انتظام میں تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر سری نواس یادو نے کہا کہ عوام کو موسم بارش کے موسمی امراض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔