حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : بستی دواخانے غریب عوام کے لیے علاج معالجہ کے لیے مفت سہولیات فراہم کرتے ہیں لیکن محدود اوقات کار میں خدمات انجام دینے کی وجہ سے عوام کو کسی قدر مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لہذا جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر نے فیصلہ کیا ہے کہ چند علاقوں کے بستی دواخانوں کے اوقات کار کو فوری طور پر رات 8 بجے تک کردیا جائے گا ۔ مذکورہ شعبوں کے ارباب مجاز نے جب یہ محسوس کیا ہے کہ چند علاقوں میں بستی دواخانوں کی ضرورت زیادہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ موجودہ مقرر اوقات کافی نہیں ہورہے ہیں ۔ لہذا پہلے مرحلے کے تحت گنگا نگر اور نرسمہا بستی میں ان دواخانوں کے اوقات کو رات 8 بجے تک کردیا گیا ہے ۔ عام طور پر بستی دواخانوں میں ایک ڈاکٹر ، اسٹاف نرسیس اور ایک دیگر عملہ پر مشتمل بستی دواخانے عام طور پر صبح 9 بجے تا شام 4 بجے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں لیکن اب ان دواخانوں کو شام 8 بجے تک کارکرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وینکٹ کے بموجب گذشتہ برس حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں 124 بستی دواخانے قائم کرنے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 61 دواخانے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور چند ایک دنوں میں 18 مزید دواخانوں کا افتتاح عمل میں آئیگا ۔۔
ٹورازم کمشنر آفس کی منتقلی
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : دفتر ٹورازم کمشنر واقع ٹینک بنڈ روڈ سے مکان نمبر 3-5-891 ٹورازم ہاوز ، حمایت نگر منتقلی عمل میں آئی ہے ۔۔
