بستی:اترپردیش میں بستی کے پرشورام پور علاقے میں ٹیلی فون پر بات کرنے کے تنازعہ میں ایک خاتون کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔اس معاملے میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں کہا کہ پرشورام پور علاقے کے نوادا گاؤں میں ٹیلی فون پر بات کرنے کے تنازعہ میں پربھاوتی دیوی کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔اس واقعہ کے سلسلے میں متوفیہ کے بیٹے شالک رام نے پون کمار،راج کماری،سنچ لال ،روپنا دیوی اور کھنہ دیوی کے خلاف دفعہ 147 323 504 506 427 452 304اے کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔