بستی میں تقریباً 13000 افراد کو کورنٹائن کیا گیا

   

Ferty9 Clinic

بستی، 3مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بستی میں کووڈ۔19سے بچاو کے لئے ضلع کے باہر سے آئے 12920لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ضلع میں کووڈ۔19سے نپٹنے کے لئے احتیاط برتی جارہی ہے ۔ باہر سے آنے والے لوگوں کو 14دنوں کے لئے کورنٹائن کیا جارہا ہے ۔ اب تک بستی میں باہر سے آئے 12920لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 159لوگوں کو اسپتال میں، 1246لوگوں کو مختلف اسکولوں میں، 11515لوگوں کو ان کے گھروں میں کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ ضلع میں 2270لوگوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے تھے جن میں سے 1940لوگوں کی رپورٹ نگیٹو ملی ہے۔
299لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 31لوگ کووڈ۔19سے متاثر ملے ہیں ا ن میں سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ 13ٹھیک ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ 17لوگوں کاعلاج کووڈ۔19اسپتال سی ایچ سی منڈیروا میں چل رہا ہے ۔