بسواکلیان کے قریب کار اُلٹ گئی ، 1.18 کروڑ کا گانجہ ضبط

   

بیدر 4؍فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان راجیشور کے قریب صبح تقریبا 11 بجے ایک کار حادثہ پیش آیا اس کا ر کا نمبرMHA 45A 33389 بتایا گیا یہ حادثہ قومی شاہراہ نمبر 65 پر پیش آیا ، ایک خاتون سڑک عبور کررہی تھی جس کو بچانے کی کوشش میں یہ کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔ اور چار بار اُلٹ گئی اور کار سے تقریبا 118کلوگرام گانجہ کے پیکٹ سڑک پر بکھیر گئے یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے کار میں موجود2 لوگوں کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع کردی ۔ اطلاع پاکر بسواکلیان دیہی پولیس مقامہ حادثہ پر پہنچ گئی اور اُن دو افراد کو حراست میں لے لیا جن کے نام پولیس کے بموجب فیروز اور ریاض ہیں ان دونوں کا تعلق پنڈر پور سے ہے ۔ واقعہ کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی تعلقہ ہمناآباد مسٹر جے ایس نیامے گوڑہ اپنے دیگر سینئیر عہدیداروں کے ساتھ مقام حادثہ پہنچ کر 1.18کروڑ مالیت کا گانجہ ضبط کرلیا ۔ اس سلسلہ میں بسواکلیان دیہی پولیس کیس درج کرکے گرفتار افراد سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔