حیدرآباد۔ کرناٹک میں کانگریس کے بسوا کلیان رکن اسمبلی بی نارائن راو آج کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ ان کی عمر 65 سال تھی ۔ منی پال ہاسپٹل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر منیش رائے کے بیان کے بموجب یکم ستمبر کو بی نارائن راو کو کورونا کے شدید انفیکشن کی وجہ سے دواخانہ میںشریک کیا گیا تھا ۔ آج 3.55 بجے سہ پہر ان کا انتقال ہوگیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شدید بیمار تھے اور ان کے کئی اعضاء ناکارہ ہوگئے تھے ۔ انہیں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا تھا ۔ یکم جولائی 1955 کو بیدر کے گاوں بسنت پور میں پیدا ہوئے بی نارائن راو ایم اے گریجویٹ تھے ۔ وہ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور سی ایل پی لیڈر سدا رامیا کے وفاداروں مے ان کا شکار ہوتا تھا ۔ 2018 کے انتخابات میں انہوںنے بی جے پی کے ملکارجن کھوبا اور جے ڈی ایس کے پی جی آر سندھیا کو شکست دی تھی ۔ 2019 میں انہیں فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدر نشین مقرر کیا گیا تھا ۔