بسوا سرما کی مودی سے ملاقات

   

نئی دہلی: آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے پیر کو دارالحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔سمجھا جاتا ہے کہ وزیر اعلی بسوا سرما نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ریاست سے متعلق اہم اقتصادی اور سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔