بسوا کلیان ضمنی انتخابات کیلئے یثرب علی قادری کا پرچہ نامزدگی داخل

   

بیدر۔ بسواکلیان اسمبلی حلقہ ضمنی انتخابات میں مقابلہ کرنے کیلئے جنتادل (یس) اُمیدوار جناب یثرب علی قادری عرف بڑے صاحب نے آج اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔ پرچہ نامزدگیاںداخل کرنے کے بعد سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمار سوامی نے بتا یا وہ 15دن تک بسواکلیان اسمبلی حلقہ میں قیام کریں گے۔ مختلف گاؤں کا دورہ کرکے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے جنتادل (یس) اُمیدوار کی تائید میں ووٹ مانگیں گے ۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے بتایا حلقہ کے تمام طبقات کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ قومی پارٹیاں بی جے پی اور کانگریس کی مخالف کسان پالیسیوں کے خلاف جدو جہد کی جائے گی ۔ بی جے پی جو وعدے کئے تھے ان کو فراموش نہ کیا جائے۔ ترقی اور دیگر وعدے کئے گئے تھے ۔انتخابات کے بعد ان وعدوں کو بی جے پی نے فراموش کردیا۔ سابق میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو نظر انداز کیا گیا۔ مثال کے طور پر سرا حلقہ میں مختلف وعد ے کئے گئے تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے بتایا بسواکلیان میں اُمیدوار بننے کیلئے بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمندوں کی جانب سے بڑی مقدار میں رقومات دی گئی ہیں۔ ٹکٹ کے خواہشمند وںنے بڑی مقدار میں پارٹی لیڈر س کو رقومات دی ہیں۔ریاست کی رقومات لوٹ کر بی جے پی انتخابات کا سامنا کررہی ہے۔ بی جے پی والوں نے کسی کو بھی سکون سے زندگی گذار نے نہیں دیا۔ بسواکلیان کی عوام سے میں اپیل کرتاہوں کہ اس گھٹیا سطح کی بی جے پی حکومت کو عوام مسترد کردیں۔ بسواکلیان کی عوام سے میں اپیل کرتاہوں کہ اس گھٹیا سطح کی بی جے پی حکومت کو عوام مسترد کردیں۔ ہمارے ٹیکس کی رقم ،جی ایس ٹی کے توسط سے دی جارہی ہے ۔ لیکن مرکزی حکومت سے ہمیں دی جانے والی رقم میں کمی کی گئی ہے۔ ریاستی بی جے پی حکومت نے ریاست کو دیوالیہ بنادیا ہے۔ ہم نے ریاست میں تین ضمنی انتخابات میں فی الحال بسواکلیان حلقہ کے اُمیدوار کا اعلان کیا ہے اور پر چہ نامزگیاں بھی داخل کیں۔ سندگی حلقہ میں اُمیدوار کھڑا کیا جائے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ کمار سوامی نے بتایا کہ 15دن تک وہ بسواکلیان حلقہ میں ہی قیام کریں گے اور گھر گھر جاکر جنتادل (یس) اُمیدوار کو ووٹ دینے اپیل کریں گے۔ اس موقع پر جنتادل (یس)تعلقہ صدر شبیر پاشاہ مجاور، جنرل سکریٹری آکاش کھنڈالے، جنتادل (یس) اُمیدوار موجودتھے۔