بسوا کلیان میں دردناک و اندوہناک واقعہ

   

Ferty9 Clinic

چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک
بسوا کلیان ۔26۔جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بسواکلیان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی گھرکے 6لوگوں کی موت بیدر ضلع کے تعلقہ بسواکلیان کے چلھہ گلی میں رات دیر گئے مٹی کے چھت کے گرنے کی وجہ سے ایک درد ناک واقعہ پیش آیا جس میں ماں باپ سمیت چار بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ فوت ہونے والوں میں 45سالہ ندیم شیخ 34سالہ فریدہ بیگم 15سالہ عائشہ بانو 14سالہ مہتا ب بی 6سالہ فیضان علی 4سالہ فرحان علی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی بارش ہونے کی وجہ سے چھت کافی گیلی ہوگئی تھی ایک ہی گھر کے تمام افراد کی موت پر شہر میں ماتم سالگ رہا ہے ضلع نگران وزیر بنڈپا قاسم پور رکن اسمبلی بسواکلیان بی نارائن بلدیہ کمشنر کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کے اعلیٰ ذمہ داران بھی موجود تھے ۔