نئی دہلی: مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ان کی وزارت دہلی سے جے پور تک الیکٹرک ہائی وے بنانے کیلئے ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ نتن گڈکری نے راجستھان کے ڈوسا میں دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک ریلوے انجن کی طرح بسوں اور ٹرکوں کو بھی بجلی سے چلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی سے جے پور تک الیکٹرک ہائی وے بنانا میرا خواب ہے۔ یہ ابھی تک ایک مجوزہ منصوبہ ہے۔ ہم ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔گڈکری نے دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے کی پیشرفت کا جائزہ لیا ، جو شروع ہونے کے بعد توقع ہیکہ دہلی اور ممبئی کے درمیان سڑک کے سفر کا وقت نصف ہوجائے گا۔