بسوں کا راستہ روکنے پر کارروائی کا انتباہ، قانونی دائرہ میں احتجاج کی خواہش

   

بودھن۔/23اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن اے رگھو نے اپنے صحافتی بیان میں آر ٹی سی کے ہڑتالی ملازمین سے اپنی ہڑتال قانونی دائرہ میں رہ کر جاری رکھنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہاکہ آر ٹی سی کے عارضی ملازمین کے کاموں میں خلل اندازی سرکاری کاموں میں مداخلت تصور کی جائے گی۔ اے سی پی نے کہا کہ راستہ روکو اور ٹریفک میں خلل اندازی کے علاوہ بس ڈپو سے باہر نکلنے والی بسوں کا راستہ روکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کریمنل کیسیس درج کرنے اور شہر میں کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔انہوں نے جلسے و جلوس نکالنے سے قبل اجازت لینے کی عوام الناس و ہڑتالی ملازمین سے خواہش کی۔